QR CodeQR Code

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ سے 4 شہری زخمی

4 Feb 2020 23:32

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی کے لیپہ ویلی کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فورسز کی جانب سے مارٹر گولوں سمیت بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 4 عام شہری زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایل اوسی پر جان بوجھ کر شہری آبادی کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی کے لیپہ ویلی کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فورسز کی جانب سے مارٹر گولوں سمیت بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 4 عام شہری زخمی ہوگئے، زخمیوں میں  2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 842664

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/842664/بھارتی-فوج-کی-کنٹرول-لائن-پر-فائرنگ-سے-4-شہری-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org