0
Tuesday 4 Feb 2020 23:46

جام کمال خان نے بلوچستان کے پہلے کینسر بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جام کمال خان نے بلوچستان کے پہلے کینسر بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان کے پہلے کینسر بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ صوبے کا پہلا کینسر اسپتال کوئٹہ میں شیخ زید اسپتال کے قریب بنایا جا رہا ہے، جہاں صوبے میں کینسر کے مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔ منصوبے پر 1,558 ملین روپے کی لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ دو سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعلٰی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ پچھلے ایک سال سے 300 سے زائد لوگوں کا انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے مفت علاج کرا چکے ہیں۔

وزیراعلٰی بلوچستان نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے کینسر یونٹ کی بنیاد رکھی ہے، اس کو سنبھالنا لوگوں کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کا یہ کینسر اسپتال اپنی نوعیت کا پہلا اسپتال ہو گا۔ جہاں لوگوں کی مہلک بیماری کی تشخیص پر توجہ دی جائے گی کیونکہ صوبے کے لوگوں کو علاج معالجہ کے لئے ملک کے دیگر اسپتالوں میں بھیج دیا جاتا ہے۔

واضع رہے کہ دوسال میں مکمل ہونے والے کینسر بلاک میں او پی ڈی ڈیپارٹمنٹ کے دو یونٹ، چالیس بستروں پر مشتمل چار وارڈ، آپریشن تھیٹر کے علاوہ تشخیص، جدید علاج، ریڈیالوجی اور پیتھالوجی سمیت کینسر کے علاج کی دیگر تمام ضروری سہولتیں دستیاب ہوں گی۔ تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ میری ترجیح ذاتی انا نہیں عوام کے مسائل کا حل ہے، اسپیکر کے معاملے پر میڈیا پر آنا مناسب نہیں سمجھا۔
 
خبر کا کوڈ : 842668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش