0
Wednesday 5 Feb 2020 09:31

کشمیر میں جاری ظلم کی مثال نہیں ملتی، مشعال ملک

کشمیر میں جاری ظلم کی مثال نہیں ملتی، مشعال ملک
اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیری حق خودارادیت سے کم کوئی فیصلہ قبول نہیں کریں گے، کشمیر میں جو ظلم ہو رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں لاہور پریس کلب میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی قیادت کی اے پی سی بلائی جائے۔ مودی نے کشمیر کی حیثیت تبدیل کرکے بہت بڑی غلطی کی، بھارت میں انسانیت پر یقین رکھنے والے لوگ شہریت بل کے خلاف متحد ہو گئے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 842702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش