0
Wednesday 5 Feb 2020 10:19

آئی ایم ایف پروگرام کے بعد سے پاک امریکہ تعلقات مزید بہتر ہو گئے ہیں، ڈاکٹر عابد قیوم سہلری

آئی ایم ایف پروگرام کے بعد سے پاک امریکہ تعلقات مزید بہتر ہو گئے ہیں، ڈاکٹر عابد قیوم سہلری
اسلام ٹائمز۔ ممبر اکنامک ایڈوائزری کونسل ڈاکٹر عابد قیوم سہلری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کافی سنجیدہ لگ رہا ہے، آئی ایم ایف کا شروع کیے گئے پروگرام کے بعد سے پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات مزید بہتر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اپنا ریونیو ٹارگٹ پورا نہیں کر سکا، لیکن وہ مزید بہتر ہو سکتا ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں 10 ڈالر نیچے آ گئی ہیں اس سے بھی پاکستان کو فائدہ ہو رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ جتنی امپورٹ بڑھے گی اتنا ریونیو بڑھے گا اس لیے حکومت کو امپورٹ پر بھی توجہ دینی ہو گی۔ گفتگو کے دوران سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ ٹیکس ریونیو بڑھنا چاہیے، اگر آپ کی معیشت نیچے آ رہی ہے لیکن آپ ٹیکس بڑھا رہے ہیں تو پھر آپ کی معیشت مزید متاثر ہو جائے گی اور کاروبار تباہ ہو جائے گا، آئی ایم ایف کے نقطہ نظر سے مہنگائی مزید بڑھے گی اور معاشی تباہی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو لوگ خوشحال لانے کے لیے لائے تھے لیکن اب دو سال بعد وہ عوام کو خوشحالی کے لیے مزید انتظار کا نہیں کہہ سکیں گے۔

 
خبر کا کوڈ : 842708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش