QR CodeQR Code

ملک بھر کی طرح آج کراچی سمیت سندھ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

5 Feb 2020 10:44

بھارتی مظالم پر عالمی توجہ مرکوز کرانے کیلئے ریلیاں، سیمینار، کانفرنس اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح آج کراچی سمیت سندھ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جا رہا ہے، بھارتی مظالم پر عالمی توجہ مرکوز کرانے کیلئے ریلیاں، سیمینار، کانفرنس اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جائے گی، جبکہ جماعت اسلامی کے تحت 20 کلومیٹر طویل انسانی زنجیر بنائی جائے گی۔ سندھ حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر پر پانچ فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر تمام صوبائی محکموں، خودمختارکارپوریشنز، نیم وسرکاری اداروں اور لوکل کونسلز میں عام تعطیل ہے، اور پانچ فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور شہداء کیلئے صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

کراچی میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، پاک سرزمین پارٹی، مسلم لیگ (ن)، فنکشنل مسلم لیگ، تحریک لبیک، جے یو آئی،جے یو پی، جمعیت اہلحدیث، مجلس وحدت مسلمین، پاکستان عوامی تحریک سمیت دیگر تنظیموں کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کے حق میں ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے، جبکہ مختلف سیاسی و سماجی تنظیمیں بھارتی ظلم کیخ لاف احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ مختلف تنظیوں کی جانب سے کراچی میں کشمیریوں کی بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد کو اجاگر کرنے کیلئے سیمینارز اور کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔ صوبائی دارالحکومت کراچی میں مختلف مقامات پر کشمیر میں ظلم و ستم کو تصویری صورت میں نمایاں کیا گیا ہے۔ دارالحکومت کے اہم پلوں فلائی اوور کو یوم یکجہتی کے بینروں سے سجا دیا گیا ہے، اہم شاہراﺅں پر آزاد کشمیر کے پرچم آویزاں کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 842712

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/842712/ملک-بھر-کی-طرح-آج-کراچی-سمیت-سندھ-میں-یوم-یکجہتی-کشمیر-منایا-جا-رہا-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org