0
Wednesday 5 Feb 2020 11:15

مسئلہ کشمیر کے لیے مظاہروں سے زیادہ موثر سفارت کاری کی ضرورت ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

مسئلہ کشمیر کے لیے مظاہروں سے زیادہ موثر سفارت کاری کی ضرورت ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے کشمیر کا مسئلہ مزید گھمبیر کردیا ہے. جے یو آئی ف کے رہنما سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے یوم کشمیر کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر ہر سال کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے منایا جاتا ہے اس لیے قائد جمعیت کے حکم پر 5 فروری کو جے یو آئی کے تمام کارکنان سڑکوں پر نکل کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت میں بڑا پروگرام ہو گا، تاہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اس طرح کے پروگرامات سے مسئلہ کشمیر حل ہو جائے گا، اب تک تو ایسی کوئی پیش رفت نظر نہیں آئی۔

سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے کشمیر کا مسئلہ مزید گھمبیر کردیا ہے اور مودی نے دو قدم بڑھ کر بھارت میں موجود مسلمانوں کے لیے قانون بنا کر مسائل پیدا کردیے ہیں، مودی نے جب اعلان کیا کہ میں دوبارہ منتخب ہو کر آوں گا تو کشمیر کا اسٹیٹس ختم کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس معاملے پر کوئی سفارتکاری نہیں کی اور بھارت نے کشمیر کا اسٹیٹس ختم کر دیا۔ موجودہ حکومت کے دور میں مودی نے اپنے آئین میں ترمیم کر کے کشمیر کی حیثیت کو ختم کیا۔ رہنما جے یو آئی نے کہا کہ اس طرح کے مظاہروں سے بھارت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، اس وقت بہتر سفارتکاری کی ضرورت ہے، کشمیر کو آزاد کرانے کے ابھی بھی بہت سے راستے موجود ہیں۔ ایک راستہ تو ابھی بھی موجود ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ لڑی جائے اور کشمیر کو آزاد کرایا جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 842714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش