0
Wednesday 5 Feb 2020 11:53

ہرنائی کی جامع مسجد میں فانرنگ، 1 شخص جاں بحق

ہرنائی کی جامع مسجد میں فانرنگ، 1 شخص جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے شہر ہرنائی کی جامع مسجد کے اندر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ لیویز کے مطابق جاں بحق پولیس اہلکار تبلیغی جماعت کے افراد کو جامع مسجد چھوڑنے آیا تھا تو مسجد میں پہلے سے موجود شخص نے فائرنگ کر دی۔ زخمی شخص کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔ مسلح شخص فائرنگ کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ڈی سی ہرنائی کے مطابق واقعے کے بعد مسجد کی تلاشی لی گئی تو وہاں سے ایک مشکوک بیگ ملا جسے چیک کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔ بیگ کا معائنہ کرنے پر اس میں سے چار کلو بارودی مواد برآمد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق عظیم دمڑ کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے بیگ میں موجود بم کو ناکارہ بنا دیا اور یہ بارودی مواد کشمیر یکجہتی ریلی میں تخریب کاری کے لیے لایا گیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 842725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش