0
Wednesday 5 Feb 2020 13:17

لاہور، مسیحی برادری نے بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا

لاہور، مسیحی برادری نے بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا
اسلام ٹائمز۔ کیتھڈرل چرچ مال روڈ میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا،  ڈین آف لاہور کیتھڈرل چرچ پادری شاہد معراج کا کہنا ہے کہ کشمیر کے معاملہ پر پوری قوم متحد ہے، کشمیر کی آزادی تک اپنی جدوجہد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ لاہور میں مال روڈ پر واقع کیتھڈرل چرچ میں یوم یکجہتی کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ دعائیہ تقریب کی قیادت  ڈین آف لاہور کیتھڈرل چرچ پادری شاہد معراج نے کی۔
 
تقریب میں کشمیر کی آزادی کیساتھ پاکستان کی سالمیت و ترقی اور دنیا میں امن وامان کیلئے بھی دعا کرائی گئی۔ تقریب میں خواتین و بچوں سمیت اقلیتوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پادری شاہد معراج کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم کشمیر کی آزادی تک جدوجہد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ شاہد معراج کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کیخلاف اقوام عالم کو آواز بلند کرنا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 842774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش