QR CodeQR Code

انسان ہوں مگر نیند میں بھی کشمیر کے معاملے پر غلطی نہیں کرسکتا، وزیراعلیٰ سندھ

5 Feb 2020 14:38

کراچی میں کشمیر کی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی گئی ریلی میں مراد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم رائے شماری کی بات دہراتے ہیں اور انڈیا کی بربریت کا نوٹس لیا جانا چاہیئے، کورٹ آف جسٹس میں بات کریں کہ بھارت کی حکومت نے کشمیریوں کو ظلم کا نشانہ بنایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ نیند میں بھی کشمیر کے معاملے پر غلطی نہیں کرسکتا، قائداعظم محمد علی جناح کا ویژن حقیقت پر مبنی تھا۔ مقبوضہ کشمیر کی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی گئی ریلی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کشمیر سے اظہار یک جہتی کا دن ہے، سندھ حکومت کی جانب سے کشمیر ریلی منعقد کی گئی ہے، سندھ کی پوری قیادت اور شہریوں نے ریلی میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ انسان ہوں مگر نیند میں بھی کشمیر کے معاملے پر غلطی نہیں کرسکتا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم رائے شماری کی بات دہراتے ہیں اور انڈیا کی بربریت کا نوٹس لیا جانا چاہیئے، کورٹ آف جسٹس میں بات کریں کہ بھارت کی حکومت نے کشمیریوں کو ظلم کا نشانہ بنایا ہے، قائداعظم محمد علی جناح کا ویژن حقیقت پر مبنی تھا۔


خبر کا کوڈ: 842797

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/842797/انسان-ہوں-مگر-نیند-میں-بھی-کشمیر-کے-معاملے-پر-غلطی-نہیں-کرسکتا-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org