0
Wednesday 5 Feb 2020 14:45

مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کے ٹکڑے ہوجائیں گے، گورنر سندھ

مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کے ٹکڑے ہوجائیں گے، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ نے کہا ہے کہ کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کے ٹکڑے ہوجائیں گے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کشمیر کا دن منایا جاتا ہے، مگر اس سال یہ دن کشمیر پر مودی کے قبضہ کے حوالے سے منایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کے ٹکڑے ہوجائیں گے، پاکستان کشمیر کا مقدمہ عالمی سطح پر لڑ رہا ہے، کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ گورنر سندھ نے نعرہ لگایا کہ انشا اللہ کشمیر بنے گا، پاکستان۔
خبر کا کوڈ : 842798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش