0
Wednesday 5 Feb 2020 16:37

مریم نواز کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر والد کے پاس آنیکی اجازت دیجائے، شہباز شریف

مریم نواز کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر والد کے پاس آنیکی اجازت دیجائے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی محمد نواز شریف کی صحت سے متعلق تشویشناک بیان جاری کر دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق شہباز شریف نے اپنے بھائی سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے برادر بزرگ نواز شریف کی صحت بدستور تشویشناک ہے، ان کے علاج کے لئے ضروری عمل میں 2 بار تبدیلی کرنا پڑی، جتنا وقت گزر رہا ہے اتنا ہی طبی عمل کے لئے گنجائش کم ہو رہی ہے، نواز شریف کے علاج و معالجے کے حق کے احترام کی ضرورت ہے۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو ایسے وقت میں اپنے والد کے پاس ہونا چاہیئے تھا، لیکن بیٹی کو پاکستان سے آنے کی اجازت نہیں دی گئی، دوسری طرف پیچیدہ اور جان لیوا بیماریوں کے باعث نواز شریف کی صحت نازک ہے، عارضہ قلب پر پہلے بھی وہ 2 بار اوپن ہارٹ سرجری سے گزرے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کی موجودہ بیماری کی تشخیص رائل برومپٹن اسپتال میں ہوئی، معالجین نے دل کی شریانوں اور خون کے بہاؤ میں رکاوٹوں کا انکشاف کیا، معالجین نے دل کے بڑے حصے کے شدید متاثر ہونے کا انکشاف کیا ہے، کلثوم نواز کا انتقال ہوا تو نواز شریف صاحب زادی کے ہمراہ جیل میں تھے، شریک حیات کھو دینے کے شدید غم نے ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی کے مشکل ترین وقت میں مریم نواز ان کی قوت کا باعث بنیں، لیکن یہ افسوس ناک امر ہے کہ مریم نواز کو والد کی دیکھ بھال کے لئے آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، مریم نواز کے نہ ہونے پر 2 بار کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کا عمل تبدیل ہوا، مریم نواز کو انسانی ہم دردی کی بنیاد پر والد کے پاس آنے کی اجازت دی جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 842817
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش