0
Wednesday 5 Feb 2020 19:45

"صدی کی ڈیل" کو جیئرڈ کشنر کیطرف سے جمعرات کے روز سلامتی کونسل میں پیش کیا جائیگا، امریکہ

"صدی کی ڈیل" کو جیئرڈ کشنر کیطرف سے جمعرات کے روز سلامتی کونسل میں پیش کیا جائیگا، امریکہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطینیوں کے حقوق کو سرے سے ختم کر دینے اور فلسطین پر غاصب صیہونیوں کے ناجائز قبضے کو جائز قرار دیدینے کیلئے امریکہ و اسرائیل کیطرف سے پیش کیا گیا "صدی کی ڈیل" نامی امن منصوبہ اب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت کیطرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ اسکے مطالبے پر جمعرات کے روز منعقد ہونیوالے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیرمعمولی اجلاس میں امریکی صدر کے سینیئر مشیر جیئرڈ کشنر کیطرف سے فلسطین کے بارے امریکی اسرائیلی منصوبہ "صدی کی ڈیل" کو پیش کیا جائے گا۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق 11 فروری 2020ء کے روز فلسطینی صدر محمود عباس کیطرف سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب طے تھا جس میں انہوں نے عالمی برادری کو اس امریکی اسرائیلی منصوبے کیخلاف آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کرنا تھا کہ فلسطین کے بارے میں "صدی کی ڈیل" کے اجراء کیخلاف قرارداد منظور کی جائے جبکہ اس شیڈول کے منظرعام پر آجانے کے بعد امریکہ نے ایک ہی دن میں جمعرات کے روز اپنے مطالبے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیرمعمولی اجلاس بلوا لیا ہے جو فلسطینی صدر محمود عباس کے سلامتی کونسل میں طے شدہ خطاب سے 5 روز قبل منعقد کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ "صدی کی ڈیل" نامی اس امریکی اسرائیلی سازش میں فلسطینیوں کے تمام حقوق کا یکسر انکار کرتے ہوئے نہ صرف غاصب صیہونیوں کیطرف سے موجودہ قبضے کو جائز قرار دیدیا گیا ہے بلکہ مزید فلسطینی سرزمین کو بھی صیہونیوں کے کنٹرول میں دیدئے جانے کی توثیق کی گئی ہے جبکہ اردن اور دوسرے ہمسایہ ممالک کی سرزمینوں کو بھی غصب کر کے وہاں دربدر شدہ فلسطینیوں کو آباد کئے جانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے تاہم اس امریکی اسرائیلی سازش کی دنیا بھر میں سخت مخالفت کی جارہی ہے حتی، عالم اسلام کے علاوہ، امریکی سیاستدانوں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور غیر صیہونی یہودیوں کیطرف سے بھی اس منصوبے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور "صدی کا ظلم" قرار دیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 842848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش