QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، علامہ مہدی حسن

5 Feb 2020 19:57

جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر لاہور میں منعقد ہونیوالی کشمیر کانفرنس سے ممتاز عالم دین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ حیات ہے، او آئی سی کا مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے حوالے سے کردار مایوس کن ہے، عالم اسلام کو اپنے ایمانی بھائیوں کا ساتھ دینا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے ملحقہ مدارس دینیہ میں یومِ یکجہتی کشمیر منایا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کے عوام کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا نہ صرف حصہ ہیں بلکہ عالمی سطح پر کشمیر کے سفیر بھی ہیں، مدارس میں ہونیوالی تقریبات میں تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے دعائیں اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر لاہور میں منعقد ہونیوالی کشمیر کانفرنس سے علامہ مہدی حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ حیات ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کا مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے حوالے سے کردار مایوس کن ہے، عالم اسلام کو اپنے ایمانی بھائیوں کا ساتھ دینا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 842852

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/842852/مسئلہ-کشمیر-اقوام-متحدہ-کی-قراردادوں-کے-مطابق-حل-ہونا-چاہیے-علامہ-مہدی-حسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org