0
Wednesday 5 Feb 2020 20:16

کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیریوں کے بغیر ممکن نہیں، معصوم نقوی

کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیریوں کے بغیر ممکن نہیں، معصوم نقوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے، کشمیریوں کو آزادی کا حق ملنا چاہئے، نظربندیاں، تشدد اور غیرانسانی ہتھکنڈے کشمیریوں کو حق خود ارادیت کے مطالبے سے دستبردار نہیں کرا سکتے اور نہ ہی کشمیریوں کے بھارتی مظالم سے حوصلے پست ہوں گے، ہم کشمیریوں کی تحریک آزادی کا ہراول دستہ ہیں، ہر سطح پر پاکستان کشمیریوں کیساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ثالثی کی پیشکش کو مسترد کرنے کا اعلان کیا جائے، کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیریوں کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ ریاست کی آزادی کے مذاکرات کشمیری قیادت، پاکستان اور بھارت کے درمیان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونے چاہئیں، امریکہ یا کسی اور ملک کی ثالثی قبول نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ حزب الاحناف لاہور میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیر مصطفی اشرف رضوی، پیر غلام رسول اویسی، ڈاکٹر امجد حسین چشتی، صاحبزادہ سید عقیل حیدر عباس شاہ، پیر اختر رسول قادری، محمد امیر سلطان چشتی، سید حیدر مصطفے اشرف رضوی، صاحبزادہ پرویز اکبر ساقی، بابا اسلم حیدری، پیر ایس اے جعفری، علامہ غلام شبیر قادری، حامد زمان جوئیہ، علامہ محبوب رضوی، ملک شہباز احمد، خرم شاہ، محمد علی، شفیق شاہ، صاحبزادہ نواز قاسم، صاحبزادہ سید علی رضا، پیر ماجد کاظمی، حافظ ساجد قادری اور دیگر نے بھی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے واضح کیا کہ کشمیر میں ہندو پنڈتوں کی آبادکاری کو تسلیم نہیں کریں گے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو بدلنا چاہتا ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 842855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش