0
Wednesday 5 Feb 2020 22:01

کشمیر کی آزادی تک پاکستان مکمل نہیں ہوتا، جعفریہ الائنس

کشمیر کی آزادی تک پاکستان مکمل نہیں ہوتا، جعفریہ الائنس
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی و ہمدردی کے لئے تمام اضلاع میں سیمینارز اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنماؤں علامہ حسین مسعودی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ نثار قلندری، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ رجب علی بنگش، شبر رضا، یعقوب شہباز، ثروت رضوی، ضیاء الحسن سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ ناظم آباد فائیو اسٹار لائن میں سیمینار بعنوان آزادی کشمیر سے علامہ رضی جعفر نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے امن کے ٹھکیدار اقوام متحدہ، امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور روس دنیا کا امن تباہ کرنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں اور مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں، ایک طرف دنیا ہم سے دشمنی کر رہی ہے اور دوسری جانب ہمارے حکمران ملک اور ملت کے ساتھ سچے نہیں ہیں، اس سے بڑی بے وقوفی کیا ہوگی کہ ہمارے ملک کے حصے کشمیر پر ہمارا دشمن ہندوستان قابض ہے اور ہماری نسل کشی کر رہا ہے، مگر ہمارے حکمران اپنے حصے کا کام کرنے کے بجائے دنیا سے امن کی بھیگ مانگ رہے ہیں۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی تک پاکستان مکمل نہیں ہوتا، اس لئے پاکستان کے عوام کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے بھرپور حمایت جاری رکھیں گے، اب وقت آگیا ہے کہ کشمیری مسلمانوں کو ان کا حق آزادی مل جانا چاہیئے، کشمیری مسلمانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی فوجوں کا ظلم و ستم اور ان کا وحشیانہ کر دار جلد ختم ہونے والا ہے، پاکستان کے عوام کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پوری دنیا کو بھارتی جبر و استبدار کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیئے، بھارتی مظالم سے عورتیں محفوظ ہیں اور نہ ہی معصوم بچے محفوظ ہیں، بزرگ شہریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں، انشا اللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا، اگر بھارت کسی غلط فہمی کا شکار ہے کہ وہ مسلمانوں پر مظالم کرکے اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائے گا تو یہ اس کی بھول ہے۔
خبر کا کوڈ : 842880
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش