0
Wednesday 5 Feb 2020 23:10

آرڈر مسلط کیا گیا تو گورنر ہائوس کا گھیرائو کرینگے، عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان

آرڈر مسلط کیا گیا تو گورنر ہائوس کا گھیرائو کرینگے، عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان
اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے مزید کوئی آرڈر نافذ کرنے کی صورت میں گورنر ہائوس کے گھیرائو کی دھمکی دیدی۔ گلگت میں اے اے سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سید جعفر شاہ اپنے بیان پر قائم رہتے ہوئے حقوق کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے وفاقی حکام کا گلگت میں داخلہ بند کریں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے اے سی کے جنرل سیکرٹری پروفیسر یعصوب الدین نے کہا کہ جی بی کے تمام سٹیک ہولڈرز مل بیٹھ کر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں، کب تک خطے کو حکم ناموں پر چلایا جائے گا، ہم مزید کسی بھی قسم کی زیادتی کو برداشت نہیں کر سکتے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما غلام عباس نے کہا کہ عنقریب اے پی سی بلائی جائی گی اور تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لایا جائے گا، ہم اپنے حقوق کیلئے ہر قسم کے آپشن پر غور کرینگے۔ انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری مسعود الرحمن نے کہا کہ جی بی کے وسائل پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے، ہم حق حاکمیت کیلئے میدان میں آئیں گے۔ اے اے سی کے ترجمان محمد فاروق نے کہا کہ ہم پہلے بھی آرڈر کو مسترد کر چکے ہیں، مزید کوئی آرڈر مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 842887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش