QR CodeQR Code

عمران خان کی خارجہ امور سے عدم واقفیت سے ملک کو بڑا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، شہباز شریف

5 Feb 2020 23:43

ٹوئٹر پر جاری بیان میں صدر نون لیگ کا کہنا تھا کہ امور خارجہ پر بولنے سے پہلے معاملے کی نزاکت کا ادراک ہونا چاہیے، عمران خان کو چاہیے ایسے حساس معاملات پر بولنے سے پہلے کچھ پڑھ لیں یا بریفنگ لے لیا کریں تاکہ ملک کو شرمندگی سے بچا جاسکے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے خارجہ امور پر اللے تللے بیان پاکستان کے لیے جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی خارجہ امور سے عدم واقفیت سے ملک کو بڑا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، عمران خان کے عجیب و غریب بیانات پاکستان اور بیرون ملک دوستوں کے وقارکو مجروح کر رہے ہیں۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ امور خارجہ پر بولنے سے پہلے معاملے کی نزاکت کا ادراک ہونا چاہیے، عمران خان کو چاہیے ایسے حساس معاملات پر بولنے سے پہلے کچھ پڑھ لیں یا بریفنگ لے لیا کریں تاکہ ملک کو شرمندگی سے بچا جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 842897

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/842897/عمران-خان-کی-خارجہ-امور-سے-عدم-واقفیت-ملک-کو-بڑا-نقصان-اٹھانا-پڑ-رہا-ہے-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org