0
Wednesday 5 Feb 2020 23:16

بھارت، مودی کیلئے جاسوسی کرنیوالی خاتون رنگے ہاتھوں‌ پکڑی گئی

بھارت، مودی کیلئے جاسوسی کرنیوالی خاتون رنگے ہاتھوں‌ پکڑی گئی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے دارالحکومت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے ویڈیو بنانے والی مشکوک خاتون کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گنجا پور نامی خاتون نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے برقع پہنا اور پھر وہ نام بدل کر مظاہرے میں پہنچی، مبینہ طور پر بھارتی وزیراعظم اور حکمراں جماعت بی جے پی کے لیے جاسوسی کرنے والی خاتون نے خود کو صحافی ظاہر کیا اور شاہین باغ پر حکومت کے خلاف جمع ہونے والی خواتین سے عجیب و غریب سوالات کیے۔ مظاہرین کے مطابق گنجا کپور خود کو صحافی ظاہر کرکے خواتین سے سوال پوچھ رہی تھی کہ وہ برقع پہن کر کیوں آئیں، انہیں کس نے یہاں آنے کی ہدایت کی، اُن کا نام اور رہائش کیا ہے، اسی اثناء کچھ لوگوں کو شک ہوا تو انہوں نے برقع پوش خاتون کو پکڑ لیا۔ مظاہرین نے جب خاتون کی تلاشی لی تو اُس کے برقع سے ویڈیو کیمرہ برآمد ہوا، جس میں مظاہرین کی فوٹیجز موجود تھیں۔ واقعے کے فوری بعد پولیس جائے وقوعہ پہنچیں اور پھر گنجا کپور کو مظاہرین سے چھڑوا کر تھانے لے گئی۔

گنجا کپور نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ‌ پر پوسٹ کی ہوئی ہے، جس میں‌ انہوں نے مودی کے فالو بیک کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں دیگر حکومتی شخصیات اور وزراء بھی گنجا کپور کو ٹویٹر پر فالو کر رہے ہیں۔ مظاہرین کا ماننا ہے کہ گنجا کو بی جے پی کے لوگوں نے بھیجا اور وہ اُن کی ہی ایما پر ہی ویڈیو بنانے آئیں تھیں، تاکہ بعد میں مظاہرین کو شناخت کرکے ہراساں کیا جاسکے۔ پولیس نے خاتون سے تفتیش کی تو گنجا نے اپنا تعارف سیاسی تجزیہ کار کے طور پر کروایا اور بتایا کہ وہ یوٹیوب کے لیے ویڈیو بنا رہی تھی۔ پولیس نے ابتدائی بیان لینے کے بعد خاتون کو رہا کر دیا۔ یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے متنازع شہریت آرڈیننس (سی اے اے، این سی آر) نافذ کیا، جس کے خلاف دارالحکومت میں واقع شاہین باغ پر گذشتہ کئی روز سے خواتین کا مظاہرہ جاری ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر متنازع قانون واپس لے اور بھارت کی اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرے۔
خبر کا کوڈ : 842912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش