0
Thursday 6 Feb 2020 03:52

شام، صوبہ ادلب کا اہم شہر "سراقب" 3 اطراف سے شامی افواج کے محاصرے میں

شام، صوبہ ادلب کا اہم شہر "سراقب" 3 اطراف سے شامی افواج کے محاصرے میں
اسلام ٹائمز۔ شام میں بین الاقوامی دہشتگردوں کے آخری ٹھکانے، صوبہ ادلب کا اہم شہر "سراقب" 3 اطراف سے شامی افواج اور عوامی مزاحمتی فورسز کے محاصرے میں آگیا ہے۔ شامی نیوز چینل "الاخباریہ سوریہ" کی اطلاع کے مطابق شامی افواج نے ادلب کے جنوب مشرق میں واقع اہم شہر سراقب کو اپنے گھیرے میں لیتے ہوئے حلب-دمشق ہائے وے کو کاٹ دیا ہے، کیونکہ یہ ہائی وے شہر سراقب کے شمال میں واقع ہے، جس کی ایک شاخ لاذقیہ کیطرف نکلتی ہے جبکہ شامی افواج کی طرف سے "سرمین" اور "النیراب" نامی علاقوں کو آزاد کروا لینے کے بعد یہ ہائی وے دہشتگردوں کے کنٹرول سے خارج ہوگئی ہے۔

دوسری طرف دہشتگردوں کیساتھ منسلک لندن سے چلنے والے شامی انسانی حقوق کے ادارے "سیرین ہیومن رائٹس واچ" نے رپورٹ دی ہے کہ جبہۃ النصرہ کے دہشتگردوں نے شامی افواج کے حملے کے خوف سے شہر سراقب کے شمال کی طرف عقب نشینی شروع کر دی ہے، جبکہ شامی افواج نے شہر "سراقب" کے اندر داخل ہو کر کلین اپ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں شامی افواج نے شہر سراقب کے شمال مغرب میں واقع "الدویر" چوکی پر بھی چند گھنٹوں کی لڑائی کے بعد اپنا کنٹرول بحال کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ سراقب، ادلب کے شہر معرۃ النعمان کے بعد سب سے زیادہ اہم شہر ہے، جو اس وقت شامی افواج کے کنٹرول میں آچکا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق پورے شہر میں جاری کلین اپ آپریشن بھی جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 842917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش