0
Thursday 6 Feb 2020 09:50

افغان جنگ ختم کر رہے ہیں، ٹرمپ

افغان جنگ ختم کر رہے ہیں، ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ افغانستان میں جنگ ختم کرنے پر کام کر رہی ہے۔ ایوان نمائندگان میں کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ دوسری اقوام کی خدمت ہمارا کام نہیں افغان جنگ ختم کر رہے ہیں۔ امریکا کے دشمن بھاگ رہے ہیں، طالبان سے مذاکرات جاری ہیں، تیل اور قدرتی گیس کی پیداوار میں امریکا سرفہرست آ گیا، ملک کی معیشت ماضی سے بہتر اور مضبوط ہوئی ہے، گزشتہ تین سال میں 3.5 ملین افراد کو نئی ملازمتیں ملیں، انتخاب جیتنے کے بعد سے تنخواہوں میں 16 فیصد اضافہ ہوا، 12 ہزار نئے کارخانے لگائے، امریکا کا افتخار بحال ہو چکا ہے۔

اس موقع پر صدر ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی سے ہاتھ نہ ملایا جس پر غصہ میں آ کر نینسی پیلوسی نے امریکی صدر کے خطاب کی کاپی پھاڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج افغانستان میں بہتری لا رہی ہے اور طالبان عسکریت پسندوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم امریکا کی طویل ترین جنگ آخرکار ختم کرنے اور اپنے فوجی دستے واپس لانے پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کے طور پر دوسری اقوام کی خدمت کرنا ہمارا کام نہیں ہے۔ امریکہ اور طالبان کے مابین امن مذاکرات پچھلے سال شروع ہوئے جبکہ طالبان کی جانب سے ستمبر اور دسمبر میں امریکی دستوں پر حملے کرکے کم از کم دو بار مذاکرات میں رکاوٹ پیدا کی گئی۔

 ان کے خطاب میں زیادہ توجہ ان کی معاشی پالیسیوں پر دی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ کی تقدیر کم کرنے کا عمل مسترد کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی رفتار سے آگے بڑھ رہے ہیں جس کے بارے میں کچھ وقت قبل سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا اور ہم کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ یہ بیان سینٹ میں جاری ٹرمپ کے مواخذہ کے دوران سامنے آیا ہے۔ ڈیموکریٹس کی اکثریت والے ہاؤس نے طاقت کا غلط استعمال کرنے اور کانگریس کو روکنے پر پچھلے سال دسمبر میں صدر کا مواخذہ کیا تھا، وائٹ ہاؤس نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 842935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش