0
Thursday 6 Feb 2020 11:50

ترکی، برفانی تودے گرنے سے 38 افراد ہلاک

ترکی، برفانی تودے گرنے سے 38 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ ترکی کے مشرقی حصے میں برفانی تودے گرنے سے 38 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہو گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعات ایران کی سرحد کے قریب ترکی کے مشرقی صوبے وین میں پیش آئے، جہاں گزشتہ روز مسافر بس برفانی تودے کی زد میں آ گئی تھی۔ اس واقعے میں 5 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ حادثے میں لاپتا ہونے والے کچھ افراد کو ریسکیو کرنے کے لئے آپریشن جاری تھا کہ اس دوران دوسرا برفانی تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں مزید 33 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ہلاک اور مرنے والوں میں فوجی اور ریسکیو اہلکار بھی شامل ہیں۔
ترک صوبے وین کے گورنر نے حادثے کے مقام پر پھنسے افراد کی حتمی تعداد بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 842955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش