QR CodeQR Code

لاہور، چیف سیکرٹری پنجاب سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

6 Feb 2020 12:55

چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، محکمہ صنعت کی زیر نگرانی صوبے میں مختلف اکنامک زونز پر کام جاری ہے، محکموں کی کارکردگی اور گورننس بہتر بنانے کیلئے آئی ٹی کو استعمال کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان سے لاہور میں امریکی قونصل جنرل مس کیتھرین راڈریگیز نے سول سیکرٹریٹ میں ملاقات  کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف بیری جنکر بھی موجود تھے۔ چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، محکمہ صنعت کی زیر نگرانی صوبے میں مختلف اکنامک زونز پر کام جاری ہے، محکموں کی کارکردگی اور گورننس بہتر بنانے کیلئے آئی ٹی کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ سسٹم میں شفافیت لانے کیلئے اداروں میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ امریکی قونصلیٹ جنرل نے کہا کہ امریکہ پاکستان کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ امریکی قونصل جنرل نے چیف سیکرٹری کو پنجاب کی ترقی میں بھرپور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات کے اختتام پر سوینئرز کا تبادلہ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 842967

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/842967/لاہور-چیف-سیکرٹری-پنجاب-سے-امریکی-قونصل-جنرل-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org