QR CodeQR Code

عمران خان کے ساتھ اتحاد بغیر کسی لالچ کے ملک و قوم کے مفاد میں کیا، چوہدری شجاعت

6 Feb 2020 13:20

لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اتحادیوں پر اعتماد اور فسادیوں سے دور رہیں، فسادیوں نے ہر دور میں نفرت اور انتشار کی سیاست کی۔


اسلام ٹائمز۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ اتحاد بغیر کسی لالچ کے ملک و قوم کے مفاد میں کیا، اس پر قائم ہیں اور رہیں گے۔ عمرہ ادائیگی کے لئے روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تین مرتبہ مجھے خانہ کعبہ کے اندر جانے کی سعادت نصیب فرمائی، اپنی معافی کے علاوہ کبھی اپنے لیے دعا نہیں کی، اب بھی انشاءاللہ عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کروں گا۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ اتحاد بغیر کسی لالچ کے ملک و قوم کے مفاد میں کیا، اس پر قائم ہیں اور رہیں گے، عمران خان اتحادیوں پر اعتماد اور فسادیوں سے دور رہیں، فسادیوں نے ہر دور میں نفرت اور انتشار کی سیاست کی، اللہ تعالیٰ عمران خان کو فسادیوں کے نرغے سے دور رکھے۔
 


خبر کا کوڈ: 842976

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/842976/عمران-خان-کے-ساتھ-اتحاد-بغیر-کسی-لالچ-ملک-قوم-مفاد-میں-کیا-چوہدری-شجاعت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org