QR CodeQR Code

میرے والد کو شہید کرنیکی سازش کی جا رہی ہے، محمد زکزاکی

شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ کی صحت تیزی کیساتھ خراب ہو رہی ہے، دفتر اسلامی تحریک نائیجیریا

6 Feb 2020 14:45

آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی اور انکی اہلیہ کو سال 2015ء کے "زاریا قتل عام" کے بعد سے خراب جسمانی حالت کے باوجود تاحال بغیر کسی الزام کے قید میں رکھا گیا ہے جبکہ انکے طبی معائنے اور علاج معالجے پر بھی حکومت کیطرف سے مکمل پابندی عائد ہے درحالیکہ 2015ء کے قتل عام میں فوج کیطرف سے پھینکے گئے مارٹر گولوں کے ٹکڑے تاحال انکے جسم میں باقی ہیں علاوہ ازیں سال 2014ء تا 2015ء کے دوران نائیجیرین پولیس اور فوج نے اپنی براہ راست فائرنگ میں انکے 7 میں سے 6 بیٹوں کو بھی شہید کر دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کے تنہاء باقی بچ جانیوالے فرزند محمد ابراہیم زکزاکی نے نائیجیریا کی جیل میں قید اپنے والدین کی خراب جسمانی حالت اور انکے علاج معالجے پر حکومت کیطرف سے لگائی گئی مکمل پابندی کیطرف اشارہ کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ میرے والدین کی خراب جسمانی حالت کو عمدی طور پر نظرانداز کر کے انہیں قتل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں نائیجیریا میں واقع شیخ زکزاکی کی اسلامی تحریک کے دفتر نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی اور انکی اہلیہ کی جسمانی حالت تیزی کیساتھ خراب ہو رہی ہے جبکہ حکومت کیطرف سے انکے علاج معالجے اور طبی معائنے پر بدستور پابندی عائد ہے۔

واضح رہے کہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی اور انکی اہلیہ کو سال 2015ء کے "زاریا قتل عام" کے بعد سے تاحال بغیر کسی الزام کے قید میں رکھا گیا ہے جبکہ انکے 7 میں سے 6 بیٹے نائیجیرین پولیس اور فوج کی براہ راست فائرنگ سے شہید ہو چکے ہیں۔ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی اور انکی اہلیہ کو سال 2015ء میں زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا جسکے بعد سے تاحال انکے طبی معائنے اور علاج معالجے پر حکومت نے پابندی لگا رکھی ہے درحالیکہ سال 2015ء کے قتل عام کے دوران نائیجیرین فوج کیطرف سے فائر کئے مارٹر گولوں کے ٹکڑے تاحال شیخ زکزاکی کے جسم میں باقی ہیں۔ یاد رہے کہ سال 2015ء میں نائیجیریا کے شہر زاریا میں نواسۂ رسول (ص) حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری کیلئے منعقد ہونیوالے مسلمانوں کے ایک اجتماع پر نائیجیرین فوج نے مارٹر گولوں سمیت اپنے بھاری ہتھیاروں کیساتھ حملہ کر دیا تھا جسکے نتیجے میں 2000 سے زیادہ نائیجیرین مسلمان شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔

آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی اپنے شہید بیٹوں کیساتھ
 


خبر کا کوڈ: 842986

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/842986/میرے-والد-کو-شہید-کرنیکی-سازش-کی-جا-رہی-ہے-محمد-زکزاکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org