0
Thursday 6 Feb 2020 14:22

وزیراعظم نے ہر فورم پہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے، عائشہ فاروقی

وزیراعظم نے ہر فورم پہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے، عائشہ فاروقی
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے، کشمیر کے عوام آج بھی آزاد فضاؤں میں سانس لینے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ ملائیشیا کے ساتھ پاکستان کے دوستانہ تعلقات تزویراتی تعلقات میں تبدیل ہو رہے ہیں، وزیراعظم نے دورہ ملایشیا کے دوران کشمیر کی بھرپور حمایت کرنے پر مہاتیر محمد کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستانی عوام نے کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا، قومی اسمبلی اور سینٹ نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کی قراردادیں منظور کیں، پاکستان کشمیریوں کی سفارتی حمایت جاری رکھے گا، وزیرخارجہ نے کشمیر سے متعلق بہترین سفارت کاری کی جب کہ افغان حکام سے یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب پر پابندی کا معاملہ اٹھایا ہے۔ عائشہ فاروقی نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا، مودی حکومت نےکشمیریوں پر زمین تنگ کردی اور بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متعلق پاکستان چین سے رابطے میں ہے اور چینی حکومت پاکستانی طلبہ کا خیال رکھ رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 842988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش