0
Thursday 6 Feb 2020 15:36

کٹوتیوں پر سندھ حکومت کی وفاق کیلئے ٹیکس جمع نہ کرنے کی دھمکی

کٹوتیوں پر سندھ حکومت کی وفاق کیلئے ٹیکس جمع نہ کرنے کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے وفاق کیلئے ٹیکس جمع نہ کرنے کی دھمکی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ایف بی آر کی طرف سے سندھ کی مبینہ غیر قانونی کٹوتیوں کا مسئلہ زیر بحث آیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ایکسائز مکیش چاولہ، صوبائی مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکرٹری ساجد جمال ابڑو، سیکرٹری خزانہ حسن نقوی، سیکرٹری ایکسائز حلیم شیخ، ڈی جی ایکسائز شعیب صدیقی اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعلٰی مراد علی شاہ نے کہا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ سے ایف بی آر نے کٹوتیاں کی ہیں، اگر یہ فنڈز واپس نہیں دیئے، تو سندھ حکومت وفاق کیلئے ٹیکس جمع نہیں کرے گا۔ وزیراعلٰی سندھ نے کہا کہ ایف بی آر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کے دفتر میں ود ہولڈنگ ٹیکس جمع کرنے کیلئے اپنا کاؤنٹر کھول لے۔
 
خبر کا کوڈ : 843014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش