0
Thursday 6 Feb 2020 15:45

یوم یکجہتی کشمیر پر صابر ابومریم کا جامعہ ستاریہ میں خطاب

یوم یکجہتی کشمیر پر صابر ابومریم کا جامعہ ستاریہ میں خطاب
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے یوم یکجہتی کشمیر پر جامعہ ستاریہ میں یکجہتی کشمیر سیمینار سے خطاب کیا۔ سیمینار کا انعقاد جامعہ ستاریہ کی جانب سے کیا گیا تھا جس کی صدارت مولانا محمد سلفی نے کی۔ پی ایل ایف کے وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم کی قیادت میں جامعہ ستاریہ کراچی کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ سیمینار میں شرکت کی۔ وفد میں مختار احمد، عمران شہزاد سمیت حسن عباسی شامل تھے۔

صابر ابومریم نے مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سمیت خطہ میں امریکی و صہیونی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے مدرسہ کے نوجوانوں کو ہوشیار رہنے اور مظلوم اور ظالم کے مابین فرق کو بیان کیا اور فلسطین و کشمیر کے ساتھ عالمی سامراجی قوتوں کی جانب سے خیانت کاری کو آشکار کیا۔ سیمینار میں مولانا عبدالخالق فریدی، علامہ شبیر، بشپ خادم بھٹو، محفوظ یار خان، مطلوب اعوان قادری، شکیل قاسمی سمیت علماء و اسکالرز موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 843018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش