0
Thursday 6 Feb 2020 16:48

محكمہ صحت خیبر پختونخوا کی كورونا وائرس سے متعلق رپورٹ جاری

محكمہ صحت خیبر پختونخوا کی كورونا وائرس سے متعلق رپورٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ محكمہ صحت خیبر پختونخوا نے كورونا وائرس كے حوالے سے رپورٹ جاری كر دی ہے۔ محكمہ صحت خیبر پختونخوا نے كرونا وائرس كی صورتحال كی اب تک كی رپورٹ جاری كر دی جس كے مطابق صوبے سے اب تک 6 مشتبہ كیس رپورٹ ہوئے ہیں جو باجوڑ، دیر پایان، مردان، پشاور، صوابی اور سوات سے سامنے آئے ہیں جن میں سے كسی میں بھی وائرس كی تصدیق نہیں ہوئی اور قومی ادارہ صحت نے 3 مریضوں كو كلیئر كر دیا ہے۔ محكمہ صحت كی رپورٹ كے مطابق 4 فروری تک 7 پروازوں  كے ذریعے پشاور ایئرپورٹ آنے والے 1454 مسافروں كو اسكرین كیا گیا ہے، چین سے آنے والے افراد كی اسكریننگ كیلئے پشاور ایئرپورٹ كے ساتھ رابطہ یقینی بنایا گیا ہے، انفیكشن كنٹرول اور مریضوں سے نمٹنے كے لئے پولیس اینڈ سروسز كی استعداد كار بڑھائی گئی ہے، وائرس كے تدارک كیلئے ضروری آلات كا بندوبست كر لیا گیا ہے۔ رپورٹ كے مطابق ملک بھر میں 45 مشتبہ كیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سندھ سے 29، پنجاب سے 10 كیس شامل ہیں، وائرس سے بچاؤ كیلئے لوگوں كو كہا گیا ہے كہ شدید سانس كی بیماری میں مبتلا افراد سے قریبی رابطوں سے گریز كرے، ایسے لوگوں سے ملنے كی صورت میں ہاتھ دھوئے جائیں، سانس كی بیماری میں مبتلا افراد كھانسنے اور چھینكنے كے دوران منہ ڈھانپے اور لوگوں  كے مجمع میں جانے سے گریز كریں۔
خبر کا کوڈ : 843025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش