QR CodeQR Code

پنجاب حکومت نے غیر ضروری اخراجات ختم کرکے ساڑھے چار کھرب روپے کی بچت کر لی، اعلامیہ

6 Feb 2020 20:20

سرکاری اعلامیہ کے مطابق اکنامک افیئرز میں 34 ارب کی بچت کی گئی، اسی طرح محکمہ صحت پنجاب نے ہاسپٹل سروسز، پبلک ہیلتھ سروسز اور ہیلتھ ایڈمنسٹریشن کے غیر ضروری اخراجات کم کیے اور تین ارب 75 کروڑ روپے کی بچت کی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کفایت شعاری کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے کفایت شعاری میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایک اعلامیے کے مطابق پنجاب حکومت نے غیر ضروری اخراجات ختم کرکے تقریباً ساڑھے چار کھرب روپے کی بچت کر لی۔ جنرل پبلک سروس کی مد میں پنجاب حکومت نے غیر ضروری اخراجات ختم کرکے پونے تین کھرب بچا لیے۔ پنجاب حکومت نے پبلک آرڈر اینڈ سیفٹی افیئرز میں 65 ارب سے زائد رقم کی بچت کی۔ اکنامک افیئرز میں 34 ارب کی بچت کی گئی، محکمہ ہاؤسنگ میں چار ارب 95 کروڑ کی بچت کی گئی۔ اسی طرح محکمہ صحت پنجاب نے ہاسپٹل سروسز، پبلک ہیلتھ سروسز اور ہیلتھ ایڈمنسٹریشن کے غیر ضروری اخراجات کم کیے اور تین ارب 75 کروڑ روپے کی بچت کی۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے 18 ارب سے زائد رقم کے غیر ضروری اخراجات ختم کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ پنجاب حکومت نے موجودہ مالی سال میں اخراجات کی مد میں 12 کھرب 98 ارب 77کروڑ 28 لاکھ روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔ گزشتہ ماہ تک پانچ کھرب 35 ارب 24 کروڑ کے اخراجات کیے جانے تھے مگر صرف 96 ارب 90 کروڑ ہی خرچ کیے گئے۔


خبر کا کوڈ: 843066

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843066/پنجاب-حکومت-نے-غیر-ضروری-اخراجات-ختم-کرکے-ساڑھے-چار-کھرب-روپے-کی-بچت-کر-لی-اعلامیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org