0
Thursday 6 Feb 2020 20:45

سپریم کورٹ میں تجاوزات سے متعلق سماعت کے بعد بلاول ہاؤس میں اجلاس طلب

سپریم کورٹ میں تجاوزات سے متعلق سماعت کے بعد بلاول ہاؤس میں اجلاس طلب
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد سندھ حکومت کے بڑوں کو بلاول ہاؤس طلب کرلیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ہنگامی بنیادوں پر بلاول ہاؤس بلایا گیا۔ ان کے علاوہ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، سعید غنی، چیف سیکریٹری سندھ بھی مدعو کئے گئے۔ اجلاس میں کراچی سرکلر ریلوے کے معاملے پر مشاورت کی گئی اور اس بارے میں بھی بات کی گئی کہ سعید غنی کے توہین عدالت کے نوٹس سے کیسے نمٹا جائے۔ اجلاس میں ڈی جی ایس بی سی اے کے نئے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 843079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش