QR CodeQR Code

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اس کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، صاحبزادہ عمران نقشبندی

6 Feb 2020 20:50

کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین کاگف کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل نہیں کرنا چاہتا، حکومت جہاد کا اعلان کرے۔ ریاست مدینہ کے دعویدار بھی آزادی کشمیر کے لئے سوائے تقریروں اور بیانات کے کچھ عملی اقدام نہیں کرسکے جو لمحہ فکریہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسئلہ کشمیر اس وقت آتش فشاں بن چکا ہے، کشمیری عوام کسی قیمت پر اپنے پیدائشی حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیر پر مزید مظالم برداشت نہیں کریں گے، بھارت مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل نہیں کرنا چاہتا، حکومت جہاد کا اعلان کرے۔ ریاست مدینہ کے دعویدار بھی آزادی کشمیر کے لئے سوائے تقریروں اور بیانات کے کچھ عملی اقدام نہیں کرسکے جو لمحہ فکریہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان ''کاگف'' کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مرکزی سیکرٹریٹ باغ رفیع سوسائٹی ملیر ہالٹ میں منعقدہ کشمیر سیمینار میں تقاریر کرتے ہوئے کیا۔ جس کی صدارت مرکزی چیئرمین سفیر امن صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی نے کی، جبکہ کانفرنس سے کاگف کے سینئر وائس چیئرمین امداد علی لاشاری، علامہ سید محسن کاظمی، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مصور اقبال، سینئر صحافی خواجہ جاوید، پروفیسر ڈاکٹر محمود عالم جہانگیری، حاجی جمیل و لیانی، سید معین الدین شاہ، فیصل کھرل، احمد مہران گورایا ایڈوکیٹ، ندیم شہزاداور دیگر نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 843080

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843080/کشمیر-پاکستان-کی-شہ-رگ-ہے-اس-آزادی-تک-چین-سے-نہیں-بیٹھیں-گے-صاحبزادہ-عمران-نقشبندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org