QR CodeQR Code

کراچی میں شہید قاسم سلیمانی و ابو مہدی المہندس کے چہلم کا اجتماع اتحاد امت کا مظہر ہوگا، محمد عباس

6 Feb 2020 21:06

اپنے ایک بیان میں آئی ایس او کراچی کے صدر نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المھندس نے عراق و شام سے سفاک دہشتگرد تنظیم داعش کی بربریت کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرکے اہلیبت رسول (ص) اور اصحاب رسول (ص) کے مزارات کا دفاع کیا، اسی سبب وہ عالم اسلام میں ایک نمایاں حیثیت رکھتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شہدائے مدافعان حرم اہل یبت و اصحاب رسول (ص) شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے چہلم کے اجتماع کی تیاریاں عروج پر ہیں، اس سلسلے میں رابطہ مہم جاری ہے، شہدائے مدافعان حرم کے چہلم کے سلسلے میں ہونے والا یہ اجتماع اسلام کی سربلندی اور کفر کی سرنگونی کا باعث ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن محمد عباس نے اپنے پیغام میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 3 جنوری کو بغداد میں امریکا نے شہید راہ قدس جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی رضاکار فورس کے رہنما انجینئر ابو مہدی کو ایک بزدلانہ فضائی حملے میں شہید کر دیا تھا، شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المھندس نے عراق و شام سے سفاک دہشتگرد تنظیم داعش کی بربریت کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرکے اہلیبت رسول (ص) اور اصحاب رسول (ص) کے مزارات کا دفاع کیا، اسی سبب وہ عالم اسلام میں ایک نمایاں حیثیت رکھتے تھے اور یہی وجہ تھی جو تمام مستضعفین جہان شہیدان مدافعان حرم سے بے پناہ محبت کرتے تھے۔

محمد عباس کا کہنا تھا کہ امریکی حملے میں انکی شہادت کے بعد عالم اسلام کے حوصلے پست ہونے کے بجائے مزید بلند ہوئے ہیں، شہید قاسم سلیمانی ناصرف عراق و شام میں دہشتگردوں اور متکبر قوتوں کے خلاف برسر پیکار تھے بلکہ وہ فلسطین اور کشمیر کے مظلومین کے بھی حامی و مددگار تھے اور تمام امت مسلمہ و اسلامی مزاحمت کو شیطان بزرگ امریکا کے خلاف متحد کررہے تھے، جس سے خوفزدہ ہوکر امریکا نے انہیں بزدلانہ حملے میں شہید کیا۔ محمد عباس کا مزید کہنا تھا کہ شہید قاسم سلیمانی نے ہمیشہ اسلام دشمن قوتوں امریکا و اسرائیل کے تمام تر منصوبوں کو خاک میں ملایا اور ہر میدان میں امریکا کو شکست سے دوچار کیا، اسی لئے امریکا و اسرائیل انہیں اپنا صف اول کا دشمن سمھجتے تھے، یہی وجہ ہے عراقی حکومت کی دعوت پر بغداد تشریف لانے والے قاسم سلیمانی کو امریکا نے انکے ساتھوں سمیت فضائی حملے میں شہید کر دیا، اس حملے نے امریکا کے دہشتگردانہ چہرے کو دنیا بھر میں مزید عیاں کر دیا ہے۔

محمد عباس نے کہا کہ شہید سلیمانی کی شہادت امریکا و دیگر اسلام دشمن قوتوں کی بوکھلاہٹ کو واضح کرتا ہے اور ان شاء اللہ بہت جلد امریکا و اسرائیل نیست و نابود ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے دفاع میں ہردم مصروف ان شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کراچی میں انکے چہلم کی مناسبت سے عظیم الشان اجتماع 9 فروری کو نشتر پارک میں دوپہر 3 بجے دن منعقد کیا جائے گا، جس میں ملک بھر کے جدید شیعہ و سنی علماء کرام، مذہبی و سیاسی شخصیات و اسکالر خطاب فرمائیں گے، یہ اجتماع ملک بھر میں اتحاد و وحدت کے حوالے سے ایک اعلیٰ مثال قائم کرے گا، اس سلسلے میں شہر بھر میں جلسے کی تیاریاں عروج پر ہیں جبکہ مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، ملی، سیاسی و سماجی شخصیات سے روابط کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شہر بھر میں تشہیراتی مہم کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 843083

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843083/کراچی-میں-شہید-قاسم-سلیمانی-ابو-مہدی-المہندس-کے-چہلم-کا-اجتماع-اتحاد-امت-مظہر-ہوگا-محمد-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org