QR CodeQR Code

کوئٹہ، دس سے تیس ہزار تک کے گیس کے بھاری بلوں نے صارفین کے ہوش اڑا دیئے

6 Feb 2020 23:44

شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں گیس لوڈشیڈنگ ہوتی رہتی ہے جبکہ گیس استعمال نہ کرنے کے باوجود گیس کمپنی کی جانب سے بھاری بھرکم بل غریب عوام کو تھمائے جارہے ہیں جوکہ سراسر زیادتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں گیس کے بلوں نے عوام کے ہوش اڑا دیئے، گھریلو صارفین پر دس ہزار سے زائد بل بھیجے گئے۔ شہر میں موسم سرما میں گیس لوڈشیڈنگ کے باوجود بھری بھرکم بلوں پر عوام نے شدید غم و غصہ کا اظہارکیا۔ تفصیلات کے مطابق موسم سرما کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گیس کے بھاری بھرکم بلوں نے عوام کی چیخیں نکال دیں، گھریلوں صارفین کو گیس کے دس ہزار سے لیکر تیس ہزار تک بل بھیجے گئے، گیس میٹر دیکھنے کیلئے کوئی عملہ نہیں آتا، جبکہ گیس کے بلز بغیر میٹر کے بھیجے جارہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں گیس لوڈشیڈنگ ہوتی رہتی ہے جبکہ گیس استعمال نہ کرنے کے باوجود گیس کمپنی کی جانب سے بھاری بھرکم بل غریب عوام کو تھمائے جارہے ہیں جوکہ سراسر زیادتی ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرما کے دوران گیس پریشر میں کمی سمیت گیس کا بحران جاری رہتا ہے، جس کے خلاف سیاسی جماعتوں سمیت عوام نے گیس کمپنی کے سامنے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا ہے مگر گیس حکام ٹس مس نہیں ہوتے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کمپنی کی جانب سے غریب عوام پر مہنگائی کے دور میں مزید ظلم ڈھایا جارہا ہے، حکام اس کا نوٹس لیتے ہوئے عوام پر ترس کھائیں۔


خبر کا کوڈ: 843101

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843101/کوئٹہ-دس-سے-تیس-ہزار-تک-کے-گیس-بھاری-بلوں-نے-صارفین-ہوش-اڑا-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org