0
Thursday 6 Feb 2020 23:51

بیمار معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے بیرونی مداخلت کو مسترد کرنا ہوگا، ثروت اعجاز قادری

بیمار معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے بیرونی مداخلت کو مسترد کرنا ہوگا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بیمار معیشت کو توانا و مستحکم کرنے کیلئے بیرونی مداخلت کو مسترد کرنا ہوگا، ملکی وسائل پر انحصار اور بیرونی قرضوں سے اجتناب کیا جائے، آئی ایم ایف سے حکومت کا 1900 ارب روپے لینے کا اشارہ مہنگائی میں مزید اضافہ کریگا، عمران حکومت کی مہنگائی و بے روزگاری کو روکنے کی پالیسی مایوس کن ہے، قرضوں سے غربت میں اضافہ معیشت مزید کمزور ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مقامی اسپتال میں عیادت کیلئے آئے ہوئے علماء و مشائخ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجازقادری کا مزید کہنا تھا کہ علماء کرام بھارت کی چال بازی اور مکاریوں سے عوام کو آگاہ رکھیں، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر کئے جانے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔
خبر کا کوڈ : 843102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش