0
Thursday 6 Feb 2020 23:45

پی ٹی آئی میں کوئی مافیا نہیں ہے دیگر جماعتوں میں ہے، فواد چوہدری

پی ٹی آئی میں کوئی مافیا نہیں ہے دیگر جماعتوں میں ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی مافیا نہیں ہے، دیگرجماعتوں میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کوئی مافیا نہیں ہے، دیگر جماعتوں میں ہے، کوئی غیر قانونی قیمتیں کنٹرول کر رہا ہے تو وہ مافیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو کہا کہ مہنگائی سے متعلق کمیٹی بنا لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کو یہ بھی کہا کہ مہنگائی پر بحث کرا لیں، اسمبلی میں بحث ہونی چاہیئے اور کمیٹی تشکیل دینی چاہیئے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اسمبلی میں بغیر تیاری آتی ہے، اپنے کیس پر رو دھو کر چلے جاتے ہیں، تیاری نہیں ہوتی، ہمارا حال بھی اچھا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کیسز نون لیگ کے دور میں بنائے گئے، ہم نے کوئی کیس نہیں بنایا، چیئرمین نیب سے لے کر چپڑاسی تک نون لیگ کے تعینات کردہ ہیں، احتساب کا قانون نواز شریف نے بنایا تھا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہمیں حکومت میں آکر نیب کی صفائی کرنی چاہیئے تھی، ہمیں حکومت میں آکر پراسیکیوشن کی اوورہالنگ کرنا تھی، ہمیں حکومت میں آکر کیسز کے چالان کا جائزہ لینا چاہیئے تھا۔
خبر کا کوڈ : 843111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش