0
Thursday 6 Feb 2020 23:17

نہرو نے وزیراعظم بننے کیلئے ہندوستان تقسیم کروایا، مودی کا الزام

نہرو نے وزیراعظم بننے کیلئے ہندوستان تقسیم کروایا، مودی کا الزام
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے الزام لگایا ہے کہ جواہر لال نہرو نے بھارت کا وزیراعظم بننے کے لیے ہندوستان کو تقسیم کروایا۔ بھارتی صدر کی تقریر پر لوک سبھا میں بحث کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1950ء میں لیاقت-نہرو پیکٹ پر دستخط ہوئے تو اس میں لکھا گیا کہ پاکستان میں اقلیتوں سے امتیازی سلوک نہیں ہوگا، اس وقت نہرو نے معاہدے میں صرف اقلیتوں کے تحفظ کی بات کیوں کی؟ نریندر مودی نے کہا کہ یاد رہے کہ اس معاہدے میں بھارت نے بھی یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے ملک میں اقلیتوں کا تحفظ کرے گا۔ نریندر مودی نے کانگریس پر سکھ کُش فسادات کا بھی الزام لگایا اور کہا کہ کانگریس نے ان فسادات میں ملوث رہنماء کمل ناتھ کو مدھیہ پردیش کا وزیراعلیٰ بنا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 843114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش