0
Friday 7 Feb 2020 11:44

جاپان، کشمیر یکجہتی فورم کے زیراہتمام تقریب

جاپان، کشمیر یکجہتی فورم کے زیراہتمام تقریب
اسلام ٹائمز۔ چڑھتے سورج کی سرزمین جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں معروف کشمیری تنظیم کشمیر یکجہتی فورم کے زیراہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ کشمیر فورم کے آرگنائزر شاہد مجید ایڈووکیٹ نے اقوام متحدہ کے دفتر ٹوکیو میں تحریری یادداشت پیش کی، یادداشت پیش کرنے کے موقع پر پاکستان کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی، اس موقع پر شاہد مجید نے شرکاء سے خطاب اور ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 70سال سے خون بہہ رہا ہے مگر کشمیری قوم کی آزادی کے جذبے اور پاکستان کی محبت میں کمی نہیں آئی۔
 
انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ فوری طور پر کشمیر میں مداخلت کر کے بھارتی مظالم سے کشمیری عوام کو آزادی دلائی جائے۔ شاہد مجید نے سہہ پہر سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو میں ہونے والی تقریب میں بھی پاکستان کمیونٹی کی سیاسی سماجی شخصیات کے ہمراہ شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 843131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش