QR CodeQR Code

وزیراعلٰی کے پی ہاؤس کے 2 اہلکار کمرے میں گیس بھر جانے سے بے ہوش

7 Feb 2020 12:26

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اہلکار وزیراعلٰی کے دورے کے انتظامات کیلئے لنڈی کوتل آئے تھے، لیکن کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث بے ہوش ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا ہاؤس ملٹی میڈیا کے دو اہلکار کمرے میں گیس بھر جانے سے بے ہوش ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق وزیراعلٰی ہاؤس ملٹی میڈیا کے دو اہلکار کمرے میں گیس بھر جانے سے بے ہوش ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر پشاور کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اہلکار وزیراعلٰی کے دورے کے انتظامات کیلئے لنڈی کوتل آئے تھے، لیکن کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث بے ہوش ہوگئے۔
 


خبر کا کوڈ: 843139

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843139/وزیراعل-ی-کے-پی-ہاؤس-2-اہلکار-کمرے-میں-گیس-بھر-جانے-سے-بے-ہوش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org