QR CodeQR Code

چینی صدر کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ

7 Feb 2020 12:32

چینی صدر نے بتایا کہ چین نے کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے، چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین کا بہتری کیلئے طویل المدتی اقتصادی ترقی ٹرینڈ تبدیل نہیں ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ چین کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مکمل صلاحیت اور اعتماد رکھتا ہے۔ صدر شی جن پنگ کی جانب سے امریکی ہم منصب ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطے میں کورونا وائرس سےم تعلق اقدمات پر گفتگو ہوئی جس میں امریکی صدر نے چینی کوششوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

 
چینی صدر نے بتایا کہ چین نے کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے، چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین کا بہتری کیلئے طویل المدتی اقتصادی ترقی ٹرینڈ تبدیل نہیں ہو گا۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر نے کورونا وائر س سے نمٹنے کیلئے چینی کوششوں پر اعتماد کا اظہار اور جامع رابطے اور تعاون پر اتفاق کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 843143

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843143/چینی-صدر-کا-ٹرمپ-سے-ٹیلی-فونک-رابطہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org