0
Friday 7 Feb 2020 12:38

پختونخوا حکومت کا صوبے کی ترقی کیلئے بڑا قدم، 24 اہم منصوبوں کی منظوری

پختونخوا حکومت کا صوبے کی ترقی کیلئے بڑا قدم، 24 اہم منصوبوں کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کی ترقی کیلئے بڑا قدم اُٹھاتے ہوئے 24 اہم منصوبوں کی منظوری دیدی، مختلف اضلاع کیلئے 90 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ دستاویزات کے مطابق سوات موٹروے کی توسیع کیلئے 70 ارب روپے منظور کئے گئے جس سے سوات موٹر وے کو فتح پور تک توسیع کی جائے گی، ضلع کوہاٹ کو گیس کی رائلٹی کی مد سب سے زیادہ 15 ارب کے فنڈ کی منظوری دی گئی، 15 ارب روپے مختلف پروجیکٹس پر خرچ کئے جائیں گے۔ 7 پروجیکٹس حتمی منظوری کیلئے وفاق کو ارسال کر دیئے گئے، جس میں قبائلی اضلاع اور بندوبستی علاقوں کے درمیان سڑکوں کے منصوبے بھی شامل ہیں، سکولوں، ہسپتالوں، ریسکیو سروسز، توانائی سمیت دیگر منصوبے بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 843148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش