QR CodeQR Code

حمزہ کی ضمانت کا مطلب بریت نہیں، فردوس عاشق

7 Feb 2020 13:10

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا ہے کہ نواز شریف شدید بیماری کا بیان دے کر لندن گئے، ابھی تک ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نواز لیگی رہنما سیاہ کو سفید نہیں کر سکتے، حمزہ شہباز کی ضمانت کا مطلب بریت نہیں، سچائی سے بھاگنے والوں کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جیلوں میں قید دیگر اسیروں کی بھی بیٹیاں ہیں، وہ بیٹیاں سوال کر رہی ہیں کہ ان سے امتیازی سلوک کیوں؟۔

 
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف شدید بیماری کا بیان دے کر لندن گئے، ابھی تک ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے، میڈیکل رپورٹس نے بھی قطری خط کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شریفوں نے قواعد و ضوابط سے جو کھلواڑ کیا، اس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، اب میاں صاحب کے پلیٹ لیٹس کی خبر کی بجائے لندن کے ریستوران سے پلیٹوں اور چمچوں کی کھنک سنائی دیتی ہیں۔ میڈیکل رپورٹ کے ساتھ مریض کا مینیو کارڈ بھی قوم کو بتایا جائے تاکہ قوم کو حقائق کا پتہ چل سکے۔


خبر کا کوڈ: 843165

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843165/حمزہ-کی-ضمانت-کا-مطلب-بریت-نہیں-فردوس-عاشق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org