QR CodeQR Code

امریکی MQ-4 گلوبل ہاک نامی ڈرون طیارے کا ملبہ نمائش پر، ایران نے ویڈیو جاری کر دی

7 Feb 2020 14:11

گزشتہ روز ایرانی ایروسپیس فورس کے کمانڈر نے اس حوالے سے خبرنگاروں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی افواج کو اب اپنے MQ-4 گلوبل ہاک نامی اس ڈرون طیارے کے گرد سرخ دائرہ کھینچ دینا چاہئے کیونکہ اسکی تمام ٹیکنالوجی ٹریس کر لی گئی ہے اور اب یہ ایران کیخلاف کارآمد نہیں رہا۔


اسلام ٹائمز۔ جون 2009ء میں ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر ایرانی اینٹی ایئرکرافٹ میزائل سسٹم "سوم خرداد" کے ذریعے مار گرائے جانیوالے امریکہ کے انتہائی پیشرفتہ اور ریڈار سے مخفی رہنے والے MQ-4 گلوبل ہاک نامی مہنگے ترین ڈرون طیارے کا ملبہ ایران میں نمائش پر لگا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 6-7 ماہ کے عرصے کے دوران ایرانی ایروسپیس فورس کے زیر تحقیق رہنے کے بعد اب اس ڈرون طیارے کے ملبے کو منظر عام پر لایا گیا ہے جبکہ گزشتہ روز ایرانی ایروسپیس فورس کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے اس حوالے سے خبرنگاروں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی افواج کو اب اپنے MQ-4 گلوبل ہاک نامی اس ڈرون طیارے کے گرد سرخ دائرہ کھینچ دینا چاہئے کیونکہ اسکی تمام ٹیکنالوجی ٹریس کر لی گئی ہے اور اب یہ ایران کیخلاف کارآمد نہیں رہا۔
ملاحظہ کیجئے اس ویڈیو میں:

(ڈاؤنلوڈ کیجئے)
 


خبر کا کوڈ: 843171

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843171/امریکی-mq-4-گلوبل-ہاک-نامی-ڈرون-طیارے-کا-ملبہ-نمائش-پر-ایران-نے-ویڈیو-جاری-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org