0
Friday 7 Feb 2020 15:48

شورکوٹ کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

شورکوٹ کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ
اسلام ٹائمز۔ صوبہ پنجاب کے شہر شورکوٹ کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ میراج معمول کی تربیتی پرواز کے دوران شور کوٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق حادثے کے دوران طیارے میں سوار پائلٹ باحفاظت اترنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ ترجمان کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئرہیڈکوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ایئر فورس کے تربیتی طیاروں کے گرنے کے چند واقعات ماضی قریب میں بھی پیش آئے ہیں جن میں ہوا بازوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ رواں برس 7 جنوری کو میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گرکر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہو گئے تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 843192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش