1
0
Friday 7 Feb 2020 15:59

احساس پروگرام، گلگت بلتستان میں 45 ہزار سے کم آمدنی والے افراد کے بچوں کو سکالر شپ دینے کا اعلان

احساس پروگرام، گلگت بلتستان میں 45 ہزار سے کم آمدنی والے افراد کے بچوں کو سکالر شپ دینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے افراد جن کی ماہانہ آمدنی 45 ہزار سے کم ہے، ان کے بچوں کی تعلیم کے لئے سکالرشپ دی جائے گی۔ گورنر جی بی راجہ جلال حسین مقپون نے احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ثانیہ نشتر نے کہا کہ جی بی سے تعلق رکھنے والے بے روزگار نوجوانوں کو کاروبار کے لئے قرضے بھی فراہم کئے جائیں گے جس سے نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کا موقع ملے گا۔ ملاقات میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون نے ثانیہ نشتر سے مطالبہ کیا کہ وہ جی بی کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کردار ادا کریں اور کم آمدنی والے افراد کے بچوں کو درپیش تعلیمی مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کریں۔ چیئرپرسن احساس پروگرام نے گورنر راجہ جلال کو مارچ میں سروے کرانے اور تمام منصوبوں میں جی بی کو ترجیح دینے کی یقین دہانی کرائی۔
خبر کا کوڈ : 843197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Muhammad sabir
Europe
ہم چادر ہے
ہماری پیشکش