0
Friday 7 Feb 2020 16:12

گلگت بلتستان آرڈر 2020ء رواں ماہ جاری ہونے کا امکان

گلگت بلتستان آرڈر 2020ء رواں ماہ جاری ہونے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان آرڈر 2020ء رواں ماہ جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت قانون میں آرڈر کے مسودے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ وزیر اعلٰی جی بی کو بھی اعتماد میں لیا جا چکا ہے۔ وزارت امور کشمیر کے ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ حفیظ الرحمٰن نے نئے آرڈر پر دستخط بھی کئے ہیں۔ دوسری جانب گلگت بلتستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے کسی بھی قسم کے آرڈر کو پہلے ہی مسترد کیا جا چکا ہے۔ عوام کو خدشہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سپریم کورٹ کے فیصلے کو بائی پاس کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ من پسند آرڈر نافذ کیا جا سکے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے جی بی اسمبلی میں حکومتی و اپوزیشن ممبران نے نئے آرڈر کو مسترد کرتے ہوئے سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ کیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 843205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش