0
Friday 7 Feb 2020 16:46

شامی اینئی ایئرکرافٹس سے بچنے کیلئے اسرائیلی جنگی طیارے کا بزدلانہ حربہ، 172 مسافر بال بال بچے

شامی اینئی ایئرکرافٹس سے بچنے کیلئے اسرائیلی جنگی طیارے کا بزدلانہ حربہ، 172 مسافر بال بال بچے
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ شب شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقوں پر اسرائیل کیطرف سے کئے گئے ہوائی حملے کے دوران بزدل اسرائیلی پائلٹس نے شامی اینٹی ایئرکرافٹ سسٹمز سے بچنے کیلئے اپنے جنگی طیارے کو 172 شہریوں سے بھرے مسافر بردار طیارے کی اوٹ میں چھپا لیا جسکی وجہ سے اس مسافر بردار طیارے کو شامی اینٹی ایئرکرافٹس کا نشانہ بننے کا شدید خطرہ لاحق ہو گیا تاہم شامی دفاعی اہلکاروں کی ذہانت کیوجہ سے یہ مسافر بردار طیارہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بال بال بچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق شامی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایک اسرائیلی جنگی طیارے کیطرف سے 172 مسافروں سے بھرے ایک مسافر بردار طیارے کی اوٹ میں چھپ کر دمشق کے نواحے علاقے پر حملے کی کوشش نے ایئربس کمپنی کے اس مسافر بردار طیارے کو شدید خطرے سے لاحق کر دیا تھا جسکی بناء پر روس کے اس مسافر بردار طیارے کو صوبہ لاذقیہ میں واقع "حمیمیم" کی ایک ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

دوسری طرف روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگو کوناشنکوف نے بھی تہران سے دمشق کیلئے محو پرواز اس روسی طیارے کی اوٹ میں چھپ کر اسرائیلی جنگی طیارے کیطرف سے دمشق پر ہوائی حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کے (بزدل) پائلٹس کیطرف سے مسافربردار طیاروں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا مسئلہ اب زور پکڑتا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال بھی اسرائیلی جنگی طیاروں کیطرف سے اسی بزدلانہ حربے کیوجہ سے روس کا ایک فوجی طیارہ تباہ ہو گیا تھا جب انہوں نے "ایلیوشین" کمپنی کے فوجی طیارے کے پیچھے چھپ کر شام پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی جسکے نتیجے میں یہ روسی طیارہ شامی اینٹی ایئرکرافٹس کا نشانہ بن گیا تھا اور اس میں سوار 14 روسی فوجی بھی ہلاک ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 843210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش