QR CodeQR Code

چینی کی برآمد پر فوری طور پر پابندی عائد، درآمد کی منظوری

7 Feb 2020 16:54

وزیر اعظم نے چینی کی درآمد کی منظوری دے دی ہے جس کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے۔ ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق یہ فیصلہ ملک میں چینی کی دستیابی یقینی بنانے اور قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کےلیے چینی کی برآمد پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینی کی برآمد پر پابندی کے نتیجے میں ساڑھے تین لاکھ ٹن چینی کی برآمد روک لی جائے گی۔ وزیر اعظم نے چینی کی درآمد کی منظوری دے دی ہے جس کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے۔ ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق یہ فیصلہ ملک میں چینی کی دستیابی یقینی بنانے اور قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے کیا گیا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ملک میں آٹے کا بحران پیدا ہوا جس کے باعث آٹے کی قیمت 45 روپے کلو سے بڑھ کر 70 روپے کلو ہو گئی تھی۔ آٹے کے بعد شوگر ملز مافیا نے چینی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 843212

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843212/چینی-کی-برآمد-پر-فوری-طور-پابندی-عائد-درآمد-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org