QR CodeQR Code

کرمان، پاکستانی طلاب کی شہید قاسم سلیمانی کے مزار پر حاضری

7 Feb 2020 15:01

گلزار شہداء کے بعد زائرین شہید حاج قاسم کے قائم کردہ "بیت الزہراء" امامبارگاہ میں آئے، جہاں علماء نے مجالس اور نوجوانوں نے انقلابی ترانے پڑھے۔ قابل ذکر ہے کہ اس اجتماع میں حاضرین نے شہید قاسم سلیمانی کے راستے کو زندہ رکھنے اور ولی فقیہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ہر حکم پر لبیک کہنے کا عہد بھی کیا۔


اسلام ٹائمز۔ قم، مشہد، اصفہان اور تہران کے دینی و یونیورسٹی طلباء نے قدس فورس کے شہید کمانڈر حاج قاسم سلیمانی کے گلزار شہداء قبرستان کرمان میں واقع مزار پر حاضری دی۔ مختلف شہروں سے آئے ہوئے سینکڑوں کی تعداد میں طلباء نے شب جمعہ کو دعائے کمیل میں شرکت کی اور جمعہ کے دن اجتماعی دعائے ندبہ بھی پڑھی۔ گلزار شہداء میں واقع "مہدیہ" میں پاکستانی طلاب نے مجلس عزاء کا انعقاد کیا، جس کے بعد سینکڑوں پاکستانی شہریوں نے ماتمی دستے کی شکل میں شہید حاج قاسم سلیمانی کے مزار پر نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی۔ گلزار شہداء کے بعد زائرین شہید حاج قاسم کے قائم کردہ "بیت الزہراء" امام بارگاہ میں آئے، جہاں علماء نے مجالس اور نوجوانوں نے انقلابی ترانے پڑھے۔ قابل ذکر ہے کہ اس اجتماع میں حاضرین نے شہید قاسم سلیمانی کے راستے کو زندہ رکھنے اور ولی فقیہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ہر حکم پر لبیک کہنے کا عہد بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 843220

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843220/کرمان-پاکستانی-طلاب-کی-شہید-قاسم-سلیمانی-کے-مزار-پر-حاضری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org