0
Friday 7 Feb 2020 19:20

جی سی یونیورسٹی لاہور میں کشمیر سوسائٹی قائم

ہندوستان اسرائیلی قبضے کے طرز پر عمل پیرا ہے، مشال ملک
جی سی یونیورسٹی لاہور میں کشمیر سوسائٹی قائم
اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے انسانی حقوق کے سرگرم کارکن اور کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک کی پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کے اشتراک سے کشمیر سوسائٹی قائم کی ہے۔ جی سی یو کشمیر سوسائٹی کی قیادت یونیورسٹی کے انتہائی باشعور طلباء کا ایک گروپ کرے گا جو تخلیقی طریقوں اور ذرائع سے ہر سطح پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حالت زار کو پیش کرے گا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشال حسین ملک نے مشترکہ طور پر جی سی یو کشمیر سوسائٹی کے قیام کے نوٹیفکیشن پر دستخط کیے۔ قبل ازیں جی سی یو لاہور میں کشمیر کی آزادی سے متعلق ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک نے انسانی حقوق کی پامالیوں اور کشمیریوں کی نسل کشی کو بے نقاب کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

مشال ملک نے کہا کہ ہندوستان اسرائیلی قبضے کے طرز پر عمل پیرا ہے، گاوں کے گاوں ہندووں کو آباد کرنے کیلئے خالی کرائے جا رہے ہیں اور کشمیریوں کو آہستہ آہستہ لائن آف کنٹرول کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ مشال ملک نے طلبا کو بتایا کہ کشمیر کے پرامن حل سے پورے خطے کی خوشحالی اور امن وابستہ ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اگر ہم اپنی شہ رگ سے خون بہنے کا تصور کریں اور سوچیں کہ ہمارے ساتھ کیا ہوگا، کشمیر اور پاکستان کیساتھ بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔ پروفیسر زیدی نے کشمیریوں کے حقوق اور آزادی کیلئے موثر آواز اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار موجودہ حکومت اور ان کے وزیراعظم عمران خان پُرزور طریقے سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 843235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش