QR CodeQR Code

یو این او مشن کیلئے وزارت داخلہ نے افسران کی لسٹ جاری کر دی

7 Feb 2020 19:32

سوڈان کے شہر ڈارفر جانیوالے افسران میں دس خواتین اور بیس مرد افسران شامل ہیں۔ افسران میں ایس پی معاذ ظفر، ایس پی شہباز الہی، ایس پی عرفان عامر، ایس پی محمد، اے ایس پی سرفراز، اے ایس پی عمران اقوام متحدہ مشن میں جانیوالوں میں شامل ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ یو این او مشن کیلئے وزارت داخلہ نے افسران کی فہرست جاری کر دی۔ پانچ ایس پیز اور دو اے ایس پیز بھی فہرست میں شامل ہیں۔ مشن میں جانیوالے سوڈان میں یو این مشن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق 9 سال بعد پاکستان پولیس کو اقوام متحدہ مشن میں نمائندگی دی جا رہی ہے جس کیلئے وزارت داخلہ کی طرف سے 30 افسران کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ سوڈان کے شہر ڈارفر جانیوالے افسران میں دس خواتین اور بیس مرد افسران شامل ہیں۔ افسران میں ایس پی معاذ ظفر، ایس پی شہباز الہی، ایس پی عرفان عامر، ایس پی محمد، اے ایس پی سرفراز، اے ایس پی عمران اقوام متحدہ مشن میں جانیوالوں میں شامل ہونگے۔ لاہور کی لیڈی ٹریفک وارڈن سلمہ شوکت بھی ڈارفر مشن کیلئے منتخب ہوئی ہیں۔ منتخب ہونیوالے افسران کو فوری کلئیرنس کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ لسٹ میں شامل افسران پاکستان پولیس کی طرف سے ایک سال تک ڈارفر میں خدمات سرانجام دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 843236

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/843236/یو-این-او-مشن-کیلئے-وزارت-داخلہ-نے-افسران-کی-لسٹ-جاری-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org